اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان میں کوویڈ-19 کے اضافی ٹیسٹ سنٹرز - جاپان میں کورونا کے 10361 کیسز

جاپانی وزارت صحت نے اتوار کو کہا ہے کہ ایک دن پہلے کورونا وائرس کے 568 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد مکمل تعداد 10،361ہوچکی ہے۔

جاپان میں کوویڈ-19 کے اضافی ٹیسٹ سنٹرز
جاپان میں کوویڈ-19 کے اضافی ٹیسٹ سنٹرز

By

Published : Apr 19, 2020, 5:37 PM IST

جاپانی وزارت صحت نے اتوار کو کہا ہے کہ ایک دن پہلے کورونا وائرس کے 568 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد مکمل تعداد 10،361ہوچکی ہے۔

بتایا گیا کہ اس برس کے شروع میں متعدد افراد بشمول 712 بحری جہاز کے افراد کو ٹوکیو کے قریبؤ کورنٹین کیا گیا تھا۔

مجموعی طور پر 11،073 افراد متاثر ہوئے جن میں 174 اموات ہوئیں۔

امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں اب بھی کیسوں کی تعداد نسبتا کم ہے ، لیکن یہ سمجا جارہا ہیکہ جاپان میں محدود ٹیسٹز کی وجےان کی تعداد بہت کم ہے مگر خیال کیا جاتا ہے کہ انفیکشن کیسز زیادہ ہیں۔

جاپان نے بالآخر ٹوکیو اور دیگر مقامات پر اضافی جانچ کے مراکز قائم کرنا شروع کردیئے ہیں۔اس سے قبل پرائمری کیئر ڈاکٹرز مشتبہ مریضوں کو صحت عامہ کے مراکز کے ذریعے اسکرین ٹیسٹ کے بجائے براہ راست جانچ کے مراکز پر بھیجنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جس سے تشخیص اور علاج میں تاخیر ہورہی تھی۔ماہرین نے اسے نوٹس میں لیا اور زیادہ سے زیادہ ٹیسٹز کا یہ اقدام کیا۔

وزیر اعظم شنزو آبے نے جمعرات کے روز ملک بھر میں اس وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹوکیو اور چھ دیگر شہری علاقوں میں ہیلت ایمرجنسی نافذ کردی۔

جنوری کے وسط جاپان میں پہلا کیس دریافت ہونے کے بعد ان کیسوں کو ایک ہزار تک پہنچنے میں دو ماہ لگے تھے ، لیکن حالیہ ہفتوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے اور یہ تعداد صرف 10 دن میں 5000 کے قریب ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details