جاپان میں قومی سطح پر کووِڈ۔ 19 کے پیش نظر ویکسینیشن مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں پورے ملک میں تقریباً 100 طبی اداروں کے 40 ہزار سے زیادہ طبی اہلکاروں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔
مارچ میں دوسرے مرحلے میں 30.7 لاکھ صحت اہلکاروں کو ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد اپریل میں 65 برس سے زیادہ عمر والے 3.6 کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔