جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک تائیوان کے مسائل کے پرامن حل کی امید رکھتا ہے۔
توشیمیتسو موتیگی نے کہا کہ جاپان تائیوان کے فضائی دفاعی شعبے میں چینی طیاروں کے داخلے پر خدشات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تائیوان کے مسائل تمام فریقوں کے براہ راست مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل ہوں گے۔