خبر رساں ایجنسی كيوڈو کی رپورٹ کے مطابق اوکیناوا کے ’ناہا‘ شہر میں واقع مذکورہ کیسل میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب فوراً روانہ کیا گیا ہے۔
عالمی ثقافتی ورثہ ’شوری جوکیسل‘ میں آتشزدگی
جاپان کے جنوبی صوبہ اوکیناوا میں واقع تاریخی 'شوری جوکیسل' میں آگ لگ گئی۔ 'شوری جوکیسل' یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات میں شامل ہے۔
عالمی ثقافتی ورثہ ’شوری جوکیسل‘ میں آتشزدگی
پاکستان: ٹرین میں آتشزدگی، 65 ہلاک
آتشزدگی کی وجہ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
'شوری جوکیسل' جاپان میں 15ویں سے 19ویں صدی کے درمیان سلطنت ’رایوکیو‘ سے متعلق ہے۔ اس مشہور سیاحتی مقام کو سنہ 2000 میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔