جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کا ملک روس، پیرو اور سعودی عرب سمیت 14 مزید ممالک کو کورونا وائرس کے سبب، داخلے پر پابندی کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔
این ایچ کے کے مطابق، غیر ملکی شہری، جو جاپان پہنچنے سے پہلے 14 دن کے اندر روس، یوکرین، بیلاروس، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، جبوتی، پیرو، ڈومینیکن ریپبلک، اینٹیگوا اور باربوڈا، سینٹ کرسٹوفر اور نیوس، یا بارباڈوس گئے ہیں، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جاپانی حکومت نے پہلے ہی سے 70 سے زائد ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح ان غیر ملکیوں پر بھی پابندی ہے جو 70 ممالک میں سے کسی میں بھی جاپان آنے سے 2 ہفتہ قبل جا چکے ہیں۔