وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائیزیشن (ایس سی او) کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر آرمینیا کے نئے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلاف سے ملاقات کرکے افغانستان کی بابت بات چیت کی۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ''نئے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی''۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تعاون کا مثبت جائزہ لیا اور اسے مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔