بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کے موقع پر کوریا، اٹلی اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ایس جے شنکر نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب چنگ یوئی یونگ سے ملاقات کرکے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی جس میں جنوبی پالیسی اور بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی قابل ذکر ہے۔
اس بارے میں جے شنکر نے ٹویٹ کیا 'کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یو یونگ سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہمارے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کوریا کی نئی جنوبی پالیسی اور انڈیا کی ایکٹ ایسٹ پالیسی نے انڈو پیسفک میں ہماری ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے اطالوی ہم منصبلوئیگی ڈی ماؤو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جے شنکر نے ویکسین سے متعلق چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اطالوی وزیر خارجہ موجودہ جی20 کے صدر بھی ہیں۔
وہیں جے شنکر نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب مورس پائینے سے بھی ملاقات کی اور انڈو پیسفک میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا 'ہمارے کواڈ پارٹنر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مورس پاینے سے ملاقات کی اور ہماری آخری ملاقات کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو مزید آگے بڑھایا گیا۔ انڈو پیسفک میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی دورہ امریکہ کے لیے آج ہوں گے روانہ
جے شنکر نے یو این جی اے کے موقع پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں مصری وزیر خارجہ سمیع شکری سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا "مصری وزیر خارجہ سمیع شکری سے مل کر اچھا لگا۔ ہم نے دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔