بھارت نے جمعرات کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی بھی سوال حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔ یہ بات پاکستان کے وزیر خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو لکھے خط کے جواب میں بھارت نے کہیں، جس میں پاکستان نے نئی دہلی پر خطے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا الزام لگایا تھا۔
وزارت برائے امور خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ کوئی بھی سوال حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔ نیز سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔''
باگچی سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے حالیہ خط پر وضاحت کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔