اردو

urdu

ETV Bharat / international

'وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ' - امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکہ ٹرمپ

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یوگا نِدرا آسن شیئر کیا تھا جس کے بعد ایوانکہ ٹرمپ نے کہا کہ یہ آسن حیرت انگیز ہے۔

iwanakaiwanaka
iwanaka

By

Published : Apr 1, 2020, 2:59 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکہ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یوگا ندرا آسن شیئر کیا تھا، جسے دیکھنے کے بعد ایوانکہ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا 'یہ بہت حیرت انگیز ہے آپ کا بہت شکریہ'۔

وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا تھا 'جب بھی مجھے وقت ملتا ہے میں ندرا آسن کرتا ہوں، اس آسن کی وجہ سے دماغ کو آرام ملتا ہے اور دباؤ کم ہوتا ہے، آپ ندرا آسن کی مزید ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈھنوڈ سکتے ہیں، یہاں میں ایک ویڈیو ہندی اور انگریزی زبان میں شیئر کر رہا ہوں'۔

یوگا نیدرا آسن لیٹ کر کیا جاتا ہے اور اسے مراقبہ کا اہم ذریعہ مانا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نرندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں بھی کہا تھا کہ وہ یوگا کرتے رہے ہیں اور یوگا سے انہیں فائدہ ملا ہے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ یوگا کی کچھ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا ہینڈلس پر اپلوڈ کریں گے، تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ان آسنوں کو کر کے لوگ صحتیاب رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details