اسرائیلی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا، " یہ اسرائیل کے لئے بہت بڑا دن ہے۔ ہم گذشتہ ایک سال سے اس جان لیوا وبا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اس ماہ کے آخر تک ملک میں کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں دستیاب ہوں گی۔ لوگوں کو ویکسینیشن سے آگاہ کرنے کے لئے میں نے اور وزیر صحت یولی ایڈلسٹن نے کورونا ویکسین لی۔"
نیتن یاہو کورونا ویکسین لگوانے والے اسرائیل کے پہلے شہری بن گئے
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین لگوانے والے اسرائیل کے پہلے شہری بن گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے ہفتہ کو براہ راست ٹیلی ویژن نشریات کے دوران دوائیاں تیار کرنے والے فائزر-بائیوٹیک کی کورونا ویکسین لگوائی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کورونا ویکسین لی
کورونا ویکسی نیشن کے بعد وزیر اعظم کی صحت کی جانچ کی گئی۔نیتن یاہو اور وزیر صحت کے بعد شیبہ میڈیکل سینٹر کے 50 ملازمین کو بھی کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ عام شہریوں کے لئے اتوار سے اسرائیل میں کورونا ویکسینیشن کی مہم شروع ہوجائےگی۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جائے گی۔اتوار کو اسرائیلی صدر روون ریولن کو بھی کورونا ویکسین کی خوراک پلائی جائے گی۔ اس کے بعد کورونا کی ویکسین دوسرے عام لوگوں کو بھی دی جائے گی۔