اردو

urdu

ETV Bharat / international

حزب اللہ کے سرحدی پوسٹ پر اسرائیل نے حملہ کر دیا

لبنان اور اسرائیل مسلسل ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ اسرائیل کو ایران سے اس بات کا خطرہ ہے کہ وہ لبنانی ملیشیا گروپ حزب اللہ کے ذریعہ اسرائیل پر حملے کرا سکتا ہے۔ اسی لیے اسرائیل، حزب اللہ اور ایران تنیوں مشرق وسطی کے حوالے سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 27, 2020, 5:16 PM IST

اسرائیل کی فوج نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے لبنان کی سرحد کے قریب عسکریت پسند جماعت 'حزب اللہ' کی نگرانی کی چوکیوں پر راتوں رات حملہ کر دیا، کیوں کہ اس علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔

ویڈیو

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے ہونے والے ممکنہ حملوں کی وجہ سے اسرائیل متحرک ہے، جس نے 20 جولائی کو پڑوسی ملک شام میں حزب اللہ کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا تھا۔

فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے اور لبنان میں کسی طرح کی کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے سخت نگرانی والی سرحد پر گولے داغے تھے۔ حزب اللہ کی زیر انتظام چلنے والے چینل 'المنار ٹی وی' نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس حملے میں دو گھر تباہ ہوئے تھے۔

وہاں کے شہریوں کو فوج نے کہا تھا کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سرحد کے نزید سڑکیں بند کر دی گئی تھیں۔ حالانکہ یہ پابندیاں بدھ کو ختم کر دی گئیں۔

یہ حادثہ شمالی اسرائیلی قصبے منارہ میں پیش آیا تھا۔ حزب اللہ نے رد عمل کے تحت اسرائیلی جنگجوں کو قتل کرنے کا عہد کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details