اسرائیل کا ویسٹ بینک کو ضم کرنے کا منصوبہ فی الحال کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو یکم جولائی سے ضم کی عملی کاررائی کا دم بھرتے آئے ہیں، لیکن ملک کے دفاعی سربراہ اور متبادل وزیر اعظم بینی گینٹز نے اس منصوبے کی شدید مخالفت کی ہے۔
بینی گینٹز کا کہنا ہےکہ 'ہم ایک ساتھ ملک کر کورونا وائرس کے خلاف جیت حاصل کریں گے اور سماجی و معاشی نقصانات کا حل تلاش کریں گے۔ اس کے علاوہ جو بھی کورونا سے لڑائی کے دوران سامنے آئے گا اس کو کورونا پر فتح تک موخر کریں گے'۔
اس طرح اسرائیل کے دو ممتاز رہنماوں کے باہمی اختلافات سے اسرائیلی ضم کا منصوبہ پیچیدگی کا شکار ہو گیا ہے۔ یروشلم میں موجود امریکی عہدیدار اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
نیتن یاہو اور گینٹز کے تبصروں سے ان کی چند ہفتوں قبل ہی مخلوط حکومت میں اختلافات واضح طور پر سامنے آ چکے ہیں۔