اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل نے اوفیک۔16 انٹلی جنس سیٹلائٹ لانچ کیا - اسرائیلی سیٹلائٹ

اسرائیل دنیا کے ان تیرہ ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس ایسے سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اسرائیل کے علاوہ امریکہ، اٹلی، فرانس، جاپان، بھارت، برطانیہ، یوکرین، چین، ایران اور شمالی اور جنوبی کوریا کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے۔

sdf
sfd

By

Published : Jul 6, 2020, 9:34 PM IST

اسرائیل نے پیر کو پالماچم سیٹلائٹ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ ایک انٹلی جنس سیٹلائئٹ لانچ کیا۔ یہ اطلاع اسرائیل کے وزارت دفاع نے ٹوئٹ کے ذریعہ دی۔

ویڈیو

وزارت نے ٹوئٹرپر لکھا کہ دفاعی تحقیق و ترقی کی ڈائرکٹوریٹ کے محکمہ خلائی اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) نے اجتماعی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ اوفیک۔16 نامی انٹلی جنس سیٹلائٹ کو لانچ کیا۔ یہ لانچ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح چار بجے کیا گیا۔

اوفیک۔16 کو لانچ وسطی اسرائیل میں واقع پالماچم اسپیس سینٹر سے کیا گیا۔ یہ سینٹر اسرائیلی اسپیس ایجنسی اور فضائیہ کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے اور اس کا استعمال فوجی ہوائی اڈے کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل دنیا کے ان تیرہ ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس ایسے سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اسرائیل کے علاوہ امریکہ، اٹلی، فرانس، جاپان، بھارت، برطانیہ، یوکرین، چین، ایران اور شمالی اور جنوبی کوریا کے پاس ایسی صلاحیت موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details