پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بدھ کو اسلام آباد۔تہران۔ استنبول کے مابین چلنے والی مال گاڑی Islamabad-Tehran-Istanbul Train Service کو ہری جھنڈی دکھائی اور کہا کہ یہ اس علاقہ کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ سواتی نے مزید کہا کہ اس سے خطے میں کاروبار اور رابطے کے دروازے کھل جائیں گے۔
اس روٹ میں مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرین سروس بھی جلد شروع ہو جائے گی۔
پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے ساتھ، مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر اسلام آباد-تہران-استنبول (ITI) مال بردار ٹرین کو دوبارہ شروع Islamabad-Tehran-Istanbul freight train service کیا۔
ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے کہا کہ موجود ہ وقت میں علاقائی رابطہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس ٹرین سروس کے شروع ہونے کو کافی اہم قدم قرار دیا۔