عراق میں شدت پسند تنظیم 'داعش' کا خطرہ آج بھی برقرار ہے۔ حالانکہ سنہ 2017 میں اس بات کا دعوی کیا گیا تھا کہ ملک سے داعش کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
داعش کے حالیہ خطرات کے پیش نظر شمالی عراق میں کردوں کی جماعت 'پیش مرگہ' اور عراقی فوج دونوں باہم تعاون کے نقطہ نظر سے ایک ساتھ آ چکے ہیں۔
لفٹننٹ پیش مرگہ فورس کے لفٹننٹ غوران حسن نے بتایا کہ 'ہم یہاں اپنے عراقی فوجی بھائیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے آئے ہیں۔ وہ لوگ اپنا علاقہ بچا رہے ہیں اور ہم نے یہاں متعدد چیک پوسٹ قائم کیے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس علاقے میں بہت سے مسائل ہیں۔ یہاں داعش کے علاوہ دیگر جماعتیں سرگرم ہیں۔ لیکن ہم یہاں اس علاقے کی حفاظت کے لیے آ گئے ہیں۔ ہم یہاں لوگوں کی حفاظت کے لیے نئے جوش اور جذبے کے ساتھ آئے ہیں'۔