پاکستان کی جاسوس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں ملک کی اعلی فوجی قیادت کو منگل کے روز تفصیلی جانکاری دی ہے۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے انہیں علاقائی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔