اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی میں آئی ایس کا رکن گرفتار - مشتبہ عسکریت پسند گروہ

ترک پولیس نے شمالی برسا سے آئی ایس کے مشتبہ رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

is suspect arrested in turkey
ترکی میں آئی ایس کا ملزم گرفتار

By

Published : Sep 16, 2020, 12:50 PM IST

ترک پولیس نے شمالی صوبہ برسا سے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے مشتبہ عسکریت پسند گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار آئی ایس پر میڈیا آپریشن کے لئے کام کرنے کا الزام ہے۔ ترکی کی انسداد دہشت گردی ٹیم نے حال ہی میں ملک میں آئی ایس شدت پسندوں کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

ترکی میں آئی ایس کا ملزم گرفتار

گزشتہ روز جنوبی صوبہ مرسین سے آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر شبہ تھا کہ اس کا تعلق عسکریت گروہ سے ہے۔

واضح رہے کہ اگست کے آخر میں بھی ایک آئی ایس رکن کو ترک پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ آئی ایس پر کچھ برسوں میں ترکی میں دہشت گرادنہ حملے کرنے کا الزام ہے جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details