گذشتہ رات بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے سے کچھ عراقی مظاہرین اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ اس کے سبب متعدد مظاہرین تشویش میں مبتلا ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ عراق کو ہی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
عراقی باشندے یوسف خدائر نے کہا کہ امریکہ معاشی، عسکری اور سیاسی طور پر مضبوط ہے۔ لہذا اس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مفادات پر مبنی سیاسی اقدام کی ضرورت ہے۔
ایک دوسرے مظاہر کا کہنا ہے کہ امریکی یا کسی دیگر سفارت خانے پر حملہ کرنا غلط ہے۔