اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق: بائیڈن کی کامیابی پر لوگوں کا ملا جلا رد عمل - Joe Biden

جب سے امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کو کامیابی ملی ہے، دنیا بھر کے لوگوں کی ان سے امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔ لوگوں کو اس دن کا انتظار ہے، جب بائیڈن ان کے حق میں مثبت اقدام کریں گے۔

fsd
sfd

By

Published : Nov 9, 2020, 9:05 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد کی گلیوں میں امریکی انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی کامیابی پر لوگوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔

ویڈیو

کچھ لوگوں نے امید ظاہر کی کہ بائیڈن خطے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے علیحدہ ہوجائیں گے۔ ایک شخص نے کہا کہ 'ہم بائیڈن سے ٹرمپ کے کیے ہوئے کاموں کے برعکس توقع کرتے ہیں'۔

جو بائیڈن نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو الٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ کی پالیسیوں میں سے ایک پالیسی 5 مسلم اکثریتی ممالک ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔

وہیں بغداد کے کچھ لوگ جا بائیڈن کو سنہ 2003 میں عراق پر حملے کا چمپئن مانتے ہیں، جنہوں نے بعد میں عرب اقوام کے مابین تقسیم کے منصوبے کو آگے بڑھایا۔ بغداد کے ایک رہائشی نے بتایا کہ جو بائیڈن کی جیت امریکی پالیسی کو تبدیل نہیں کرے گی۔

وہیں عالمی طاقتوں کو امید ہے کہ بائیڈن ان کے ساتھ ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے پر کام کریں گے۔

اب جبکہ امریکی حکومت جو بائیڈن کے ہاتھوں میں آئندہ چار برسوں کے لیے ہو گی تو دیکھنا ہو گا کہ باراک اوبامہ کے سابق نائب صدر عراق اور شام میں کیا کریں گے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details