اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے دوران عراق میں اسکول دوبارہ کھل گئے - اسکول

عراق کی وزارت تعلیم نے آن لائن پلیٹ فارم اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ تعلیم کی سہولت فراہم کی ہے، لیکن زیادہ تر توجہ فائنل امتحانات میں اعلی درجے کے طالب علموں پر مرکوز رکھی گئی ہے۔

sdf
sfd

By

Published : Nov 29, 2020, 9:41 PM IST

اتوار کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں طلبا نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران تعلیمی سال کے پہلے دن اپنے کلاسز کا رخ کیا۔

ویڈیو

بغداد میں لڑکیوں کے اںٹرمیڈیٹ اسکول 'ذات السلاسل' میں اساتذہ نے دروازے پر آنے والی طالبات کا کئی ماہ بعد استقبال کیا۔

اسکول آنے والی سبھی طالبات، اساتذہ اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکول میں ماسک پہنیں اور ادھر ادھر ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔

اسکول کی پرنسپل باتول علی حسین نے بتایا کہ ہر کلاس میں طالبات کی تعداد 50 سے کم ہو کر 10 کے قریب ہوگئی ہے۔

کورونا وبائی بیماری کے نتیجے میں رواں برس فروری ماہ میں عراق میں تمام اسکول بند کر دیے گئے تھے جس کے سبب ملک بھر میں تقریبا 10 ملین بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

عراق میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ جاری ہے، لیکن گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں متاثرین کی تعداد میں تھوڑی کمی درج کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details