اردو

urdu

ETV Bharat / international

اربعین کے موقع پر ہزاروں شیعہ زائرین کربلا کی طرف پیدل روانہ - karbala

اربعین کے موقع پر شیعہ حضرات کربلا تک پیدل سفر کرتے ہیں۔ اس روز ایران میں عام تعطیل ہوتی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں دنیا کے گوشے گوشے سے شیعہ زائرین کربلا کا رخ کرتے ہیں۔

sfd
sfd

By

Published : Oct 5, 2020, 5:35 AM IST

اتوار کے روز ہزاروں عراقی زائرین نے اربعین کے موقع پر زیارت کے لئے عراقی شہر کربلا کی طرف پیدل سفر کا آغاز کیا۔

ساتویں صدی عیسوی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل و عیال کی شہادت کے غم میں ہر برس یوم شہادت کے چالسویں روز شیعہ حضرات پیدل ہی کربلا کا رخ کرتے ہیں۔

ویڈیو

کربلا آنے والے زائرین بغداد سے 90 کلو میٹر شمال میں پیدل چل کر کربلا پہنچتے ہیں، اور یہ موقع شہادت کے چالیسویں روز ہوتا ہے، اس لیے اصطلاح میں اسے 'اربعین' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اتوار کے روز اربعین میں آنے والے ہزاروں زائرین کو رضاکاروں کی جانب سے ماسک تقسیم کیے گئے اور ان کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

ہر برس اربعین کے لیے آنے والے زائرین میں بڑی تعداد ایرانی باشندوں اور بیرون ممالک سے آنے والوں کی ہوتی ہے، لیکن رواں برس کورونا کے سبب سرحد کو بند کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details