اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fire in Iraq: عراق میں کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 54 مریضوں کی موت - urdu news irqe

جنوبی عراق میں کورونا وائرس وارڈ میں آگ لگنے سے 54 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ فی الحال آگ لگلنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Iraqi state TV says fire in coronavirus ward kills 36 people
عراق: کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 54 مریضوں کی موت

By

Published : Jul 13, 2021, 9:59 AM IST

جنوبی عراق (southern Iraq) میں ایک کورونا وائرس وارڈ (coronavirus ward) میں آگ لگنے سے کم سے کم 54 لوگوں کی موت ہوگئی، یہ جانکاری عراقی اسٹیٹ ٹی وی نے دیر رات دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی عراق کے شہر ناصریاہ (Nasiryah) کے الحُسین ٹیچنگ ہسپتال (al-Hussein Teaching Hospital) میں آگ لگنے کے باعث مرنے والے سبھی افراد جھلس گئے تھے۔

نام نہ شائع کرنے کی شرط پر ہسپتال کے دو افسروں نے بتایا کہ تین ماہ پہلے کھولے گئے اس وارڈ میں 70 بیڈ تھے، فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وارڈ میں مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔اس آگ پر قابو پانے میں سول ڈیفنس فورسز کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: رائےپور: راجدھانی ہسپتال میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

یہ دوسرا موقع تھا جب اس سال عراق کے ہسپتال میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی جان لے لی۔ اس سے قبل اپریل ماہ میں بغداد کے ابن الخطیب ہسپتال (Ibn al-Khateeb hospital) میں ایک آکسیجن ٹینک میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم 32 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details