اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران نے امریکہ پر کورونا وائرس کو جنم دینے کا الزام عائد کیا - ایران نے امریکی امداد کی پیش کش کو مسترد کردیا

اعلی ایرانی رہنما نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے لئے امریکیوں کو خود اپنے ملک کے اندر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

ایران کے سپریم رہنما نے کرونا سے متعلق امریکی امداد کی پیش کش کو مسترد کردیا
ایران کے سپریم رہنما نے کرونا سے متعلق امریکی امداد کی پیش کش کو مسترد کردیا

By

Published : Mar 22, 2020, 8:04 PM IST

ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے کووڈ 19 کی وبا کےسلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی امداد کی پیش کش کو مکمل طو سے مسترد کردیا۔

ویڈیو

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی عہدیداروں نے اپنی پیش کش کے بارے میں ایران کو مسلسل پیغامات بھیجتے رہے ہیں لیکن ایران نے اسے قبول نہیں کیا کیونکہ ایران کو ان پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' شک ہے کہ تم امریکیوں نے اس کورونا وائرس کو جنم دیا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کی اس الزام میں کتنی سچائی ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ کی بات پر کون یقین کرے گا۔ ممکنہ طور پر آپ کی دوا وائرس کو مزید پھیلانے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کوئی دوا تجویز کریں یا اسے ملک میں لائیں جس سے وائرس برقرار رہے اور اسے ختم ہونے سے روک دے۔

اعلی ایرانی رہنما نے مزید کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے لئے امریکیوں کو خود اپنے ملک کے اندر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرممالک میں ایران شامل بھی ہے۔ اس کی تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 20،000 سے زیادہ ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details