امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ماک ڈرل کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ماڈل (ڈمی)کو مار گرانے کے ایران کے اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے اس کا غیرذمے دارانہ اور جلد بازی کا سلوک بتایا ہے۔
امریکی بحریہ نے ایران کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ قدم غیرذمہ دارانہ اور دیدہ دلیری پر مبنی ہے اور اس کے ذریعہ اس نے امریکہ پر دباو بنانے کی کوشش کی ہے۔