خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ، میں نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل کیانی کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کا کمانڈر نامزد کیا ہے۔
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کی طرف سے کیے گئے فضائی حملے میں سلیمانی سمیت چھ دیگر افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سلیمانی کو امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔