امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی لوگوں نے احتجاج کیا۔
ہفتے کے روز 6 ایرانی طلباء نے سوئس سفارتخانے کے سامنے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔ طلبا نے اپنے ہاتھوں میں 'میں سانس نہیں لے سکتا' کے علاوہ دیگر نعروں کے پلے کارڈز اٹھا رکھا تھا۔
اس کے علاوہ حکومتی سطح پر بھی امریکہ میں ہونے والے حادثے کے خلاف احتجاج درج کرایا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے امریکی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی حکومت پر اندرون اور بیرون ملک میں تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔