اردو

urdu

By

Published : Nov 27, 2020, 9:23 PM IST

Updated : Nov 27, 2020, 10:54 PM IST

ETV Bharat / international

ایران نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زاده کا قتل

ایران کے نیوکلیئر سائنس دان و جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے دماوند میں حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔

Iranian Nuclear Scientist Dies In Attack
ایران نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زاده حملہ میں ہلاک

ایرانی دارالحکومت تہران میں آج سہ پہر محسن فخری زادہ کار پر حملے کے بعد شدید زخمی ہوگئے جبکہ انہیں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے دوران علاج آخری سانس لی۔ محسن فخری زادہ کو ایران میں ’بابائے ایٹم بم‘ کے نام سے شہرت حاصل تھی۔

ایرانی وزارت دفاع کے مطابق محسن فخری زادہ کی کار پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد سیکوریٹی ٹیم کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی لیکن اس حملہ میں محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق کچھ روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نے محسن فخری زادہ کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس نام کو یاد رکھا جائے‘۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے محسن فخری زادہ کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’دہشت گردوں نے آج ایک نامور ایرانی سائنسدان کا قتل کیا، اسرائیل قتل کا دمہ دار ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا‘۔

Last Updated : Nov 27, 2020, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details