ایران کے صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ویکسین کی پہلی کھیپ آگئی ہے اور ویکسینیشن کا آغاز رواں ہفتے سے ہی کیا جائے گا۔
ایران میں رواں ہفتے سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا اعلان
ایران رواں ہفتے سے طبی عملے کو اسپوتنک ۔ وی ویکسین دینے کی شروعات کرے گا۔
covid vaccination
حسن روحانی نے کہا کہ طبی عملہ، بزرگ شہری اور جن لوگوں کی حالت زیادہ خراب ہے پہلے انہیں ٹیکے لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف روسی ساخت کی ویکسین اسپوتنک وی کے حفاظتی ٹیکے کی پہلی کھیپ پہنچی ہے۔ ایران اس ویکسین کا استعمال کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شروع کرے گا۔