ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس امریکی فیصلے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں واشنگٹن نے ایران سے خام تیل خریدنے والے ممالک کو مزید استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
'تیل کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھیں گے' - ترکی
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کو روکنے کی امریکی کوششوں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔
Minister Mohammad Javad Zarif
ظریف نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس کا یقین ہے کہ ایران اپنا تیل فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
اس مناسبت سے استثنیٰ کی مدت اگلے مہینے کی دو تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔ ایران سے تیل خریدنے کا امریکی استثنیٰ چین، بھارت، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو حاصل ہے۔