ایران کی پارلیمنٹ نے ایک ہنگامی بل منظور کیا ہے جس میں واشنگٹن کے پینٹاگون میں امریکی فوج کی کمانڈ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ وہ تمام افراد جنہوں نے پینٹاگون اور ان کی فوج کے ساتھ مل کر اس جرم (جنرل قاسم سلیمانی کے قتل) کا اتکاب کیا ہے، ان کا شمار دہشت گردوں میں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپریل میں ایران کے 'پاسداران انقلاب' کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کی عکس بندی کرتا ہے۔