اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران کی فوج نے آبنائے ہرمز میں مشق کیا - ایران

اس فوجی مشق میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور زمینی افواج کی تینوں اکائیاں خلیج عمان کے قریب 2 ملین مربع کلومیٹر علاقے میں حصہ لے رہی ہیں، جہاں سے 20 فیصد تیل کا نقل و حمل ہوتا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 10, 2020, 8:03 PM IST

ایران کے سرکاری نیوز چینل کے مطابق ایرانی فوج نے جمعرات کے روز آبنائے ہرمز کے قریب تین روزہ ایک وسیع فوجی مشق کا آغاز کیا ہے۔

ویڈیو

سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کے دوران یہ مشق ہو رہا ہے۔ حالانکہ بعد میں ایرانی ٹی وی چینل نے اسے ایک معمول کی مشق قرار دیا۔

سرکاری ٹی وی کی جانب سے نشر کیے گئے فوٹیج میں یہ دیکھا جا سکتا ہے۔ کہ ایرانی آبدوزیں، جنگی طیارے اور ٹینک کو تعینات کیا گیا ہے۔

مشق کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد غیر ملکی خطرات اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لئے تیاری کو بہتر بنانا ہے۔

سییری کا اشارہ ایران اور امریکہ کے مابین تناؤ کے درمیان اس فوجی خطرے کی طرف ہے، جس میں تہران پر اقوام متحدہ کی جانب سے ہتھیاروں پر لگائی گئی پابندی سے متعلق ایک برس کی توسیع کی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی بحریہ آبنائے ہُرمز کے مشرقی جانب خلیج عمان میں آپریشن کرتی ہے، جہاں سے 20 فیصد تیل کا نقل و حمل ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details