یوکرین کے طیارے کو تہران کے قریب مار گرائے جانے کے واقعہ کے سلسلے میں ایرانی جانچ ایجنسیوں نے متعدد لوگوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔اس حادثے میں 176مسافروں کی موت ہوگئی تھی۔
ایران: یوکرین طیارہ حادثے میں متعدد گرفتار - ایران
ایران نے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کی تھی، ایران نے اس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیا تھا، ساتھ ہی مہلوکین کے تئیں غم کا بھی اظہار کیا تھا۔
ایران: یوکرین طیارہ حادثے میں متعدد گرفتار
یوکرین کا طیارہ بوئنگ 737تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے یوکرین کے دارالحکومت کے لیے 8 جنوری کو پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار پائلٹ عملے کے نواراکین سمیت سبھی 176مسافروں کی موت ہوگئی تھی۔
عدالتی ترجمان نے بتایا کہ یوکرین طیارہ حادثے کی صحیح وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس حادثے میں شامل کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کے بلیک باکس میں سے ڈیکوڈنگ کے لیے فرانس بھیجا گیا ہے۔