اردو

urdu

ETV Bharat / international

نطنز نیوکلیئر پلانٹ حملہ: ایران کا ملزم کی شناخت کا دعویٰ - ایران کے نیوکلیئر پلانٹ

ایرانی حکام نے ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ میں ملوث مشکوک فرد کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نطنزنیوکلیئر پلانٹ حملہ: ملزم کی شناخت کا ایرانی دعویٰ
نطنزنیوکلیئر پلانٹ حملہ: ملزم کی شناخت کا ایرانی دعویٰ

By

Published : Apr 18, 2021, 8:48 PM IST

ایرانی حکام نے ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ میں ملوث مشکوک فرد کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق 43 سالہ رضا کریمی مبینہ طور پر حال ہی میں نطنز جوہری تنصیب پر ہونے والے حملہ میں ملوث ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب ایرانی حکام اپنی نیوکلیئر ڈیل کو عالمی طاقتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت میں ویانا مذاکرات کر رہے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واقعہ کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے اسرائیل سے اس کا بدلہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمہ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رضا کریمی ملک سے فرار ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری اور وطن واپس لانے کے لئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details