اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ایران امریکہ پر حملے کا منصوبہ بناسکتا ہے' - us

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی بھرے لہجے میں کہا کہ اگر امریکہ پر حملے کے لئے ایران ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی اور امریکہ پر کئے گئے کسی بھی حملے کا 1000 گنا سنگین نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 15, 2020, 4:04 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایران امریکی ڈرون حملے میں اپنی فوج کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کے لئے امریکہ میں قتل یا دیگر حملوں کا منصوبہ بناسکتا ہے۔

امریکہ نے ایران کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ اس طرح کے حملے کو انجام دیتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے کمانڈر تھے اور امریکہ مغربی ایشیائی علاقے میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملوں کا منصوبہ بنانے اور انجام دینے کے لئے انہیں قصوروار قرار دیتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران دہشت گرد لیڈر سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے امریکہ میں قتل یا دیگر حملوں کا منصوبہ بناسکتا ہے'۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر امریکہ پر حملے کے لئے ایران ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ پر کئے گئے کسی بھی حملے کا 1000 گنا سنگین نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details