کورونا وائرس کے آغاز کے بعد ایران میں 19 اکتوبر کووڈ 19 کے سبب اموات کا سب سے بدترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز 337 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔
اس سے قبل ایران میں ایک روز میں 279 کا سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ تھا۔

وزارت صحت نے ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4،251 نئے تصدیق شدہ کیسز کا اعلان کیا، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 534،630 سے زائد ہو گئی۔
وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صحت کے پروٹوکولز پر عمل میں غفلت کا نتیجہ ہے۔
حکومت نے رواں ماہ کے اوائل میں تہران میں اسکولوں اور یونیورسٹیز کے علاوہ عجائب گھروں، لائبریریوں، بیوٹی سیلون اور دیگر عوامی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔