ایران اور روس بحر ہند میں مشترکہ بحری جنگی مشق کرنے کے سلسلے میں متفق ہو گئے ہیں۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی نے پیر کو یہ اعلان کیا۔ مسٹر خانزادی نے کہا 'ہم بحر ہند خطے میں مشترکہ بحری جنگی مشق کرنے کے سلسلے میں متفق ہو گئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اس سال کے آخر تک ہو گی'
بحر ہند میں مشترکہ جنگی مشق کریں گے ایران اور روس ایرانی بحریہ کمانڈر نے بتایا کہ یہ مشترکہ بحری مشق خلیج عمان اور آبنائے ہرمز تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس مجوزہ مشترکہ بحری جنگ مشق کے سلسلے میں جلد ہی ایران اور روس کے درمیان گفت وشنید کا دور شروع ہو جائے گا۔
ایران اور روس کے درمیان مشترکہ بحری جنگی مشق کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل ٹینکروں کی آمدورفت کے سلسلے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔