اردو

urdu

ETV Bharat / international

'یوکرین طیارہ حادثہ کے لیے امریکی ذمہ دار'

ایران نے یوکرین کے طیارہ پر میزائل داغنے کے واقععہ کو انسانی غلطی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ امریکہ کی تکنیکی مداخلت سے یہ غلطی ہوئی ہو۔

Iran accuses US  of Ukrainian plane crash
یوکرین طیارہ کے ہے حادثہ امریکی ذمہ دار

By

Published : Jan 16, 2020, 3:15 PM IST



ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر علی عبداللہ نے کہا کہ اس طرح کے امکانات کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے ایک ٹیم قائم کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے مسافر بردار طیارہ آٹھ جنوری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں حادثہ کا شکار ہو گیا تھا، جس سے طیارے میں سوار 176 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ یہ حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے داغے گئے کروز میزائل کی وجہ سے ہوا۔

عبداللہ نے کہا کہ یہ واقعہ ایک انسانی غلطی ہے کیونکہ جہاز پر میزائل داغنے والے کو کمان سینٹر سے پیغام موصول ہونے میں مشکل ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details