اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل ایئرپورٹ سے بین القوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان

حکام نے کہا کہ لینڈنگ کے آلات، ریڈار اور دیگر آلات مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں تاہم ابھی کچھ تکنیکی مسائل ہیں اور اسے 90 فیصد بحالی کہا جا سکتا ہے۔

International flights from Afghanistan to resume shortly
International flights from Afghanistan to resume shortly

By

Published : Sep 9, 2021, 5:36 PM IST

قطری اور طالبان حکام نے کابل ایئر پورٹ کے متعلق آج جانکاری دی ہے کہ ایئر پورٹ پر کچھ تکنیکی مسائل کے درمیان اب اسے جزوی طور پر بحال کرنے کے لائق بنا لیا گیا ہے۔

کابل ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کے دوران حکام نے کہا کہ لینڈنگ کے آلات، ریڈار اور دیگر آلات مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں تاہم ابھی کچھ تکنیکی مسائل ہیں اور اسے 90 فیصد بحالی کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیرملکی مسافروں کو لے کر جمعرات کو ہی کابل سے روانہ ہو گی۔

اس دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کابینہ سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف ایئرپورٹ سے متعلق سوالات کیے جائیں۔

حکام نے بتایا کہ پہلی پرواز میں امریکی، غیر امریکی، مقامی سبھی افراد شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسے ’انخلا‘ نہیں بلکہ ’آزادانہ منتقلی‘ کا نام دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بلیک لسٹڈ کرنے سے متعلق امریکہ کا موقف دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی'


خیال رہے کہ امریکی حکام نے بتایا تھا کہ امریکہ کے انخلا پروگرام کے ختم ہونے کے بعد بھی افغانستان میں موجود امریکی شہریوں میں سے 200 کو چارٹر طیارے سے اپنے ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details