افغانستان کے اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مذاکرات کے تحت امن بحالی کے لیے طالبان پر دباؤ ڈالے۔
مسٹر عبداللہ نے کہا کہ ’ہم عالمی برادری اور علاقے کے ممالک سے طالبان پر دباؤ ڈالنے اور امن کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے اسے مجبور کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘۔
انہوں نے طالبان کے ساتھ فروری سنہ 2020 میں ہوئے معاہدے کا جائزہ لینے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔