نئی دہلی میں بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے نیپال میں چین کے غیرقانونی قبضے کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ایجنسیوں نے کہا کہ بیجنگ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ زمین پر قبضہ کر کے نیپالی حدود کو آگے بڑھا رہا ہے۔
ایک انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ نے نشاندہی کی ہے کہ اصل منظر نامہ اور بھی خراب ہوسکتا ہے کیونکہ نیپالی کمیونسٹ پارٹی (این سی پی)، چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے توسیع پسندانہ ایجنڈے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے'۔
اس رپورٹ میں نیپال کے سروے ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے، جس نے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے سامنے چین کی دراندازی کے بارے میں بات کی تھی، جسے وزیر اعظم نے نظرانداز کیا ہے۔
نیپال کے ان اضلاع میں جہاں چین قبضہ کر رہا ہے ان میں دولکھا، گورکھا، درچولہ، ہملہ، سندھوپالچوک، سانخوسبھا اور رسوا شامل ہیں۔