فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نیفرا فردوس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوج کا ایم۔ 17 ہیلی کاپٹر کینڈ ضلع کے وونوریزو گاؤں کے اوپر تربیتی پرواز پر جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی اور سبھی متاثرین کو پاس کے اسپتال لے جایا گیا۔
انڈونیشیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار کی موت - بریگیڈیئر جنرل نیفرا فردوس
انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے میں سنیچر کے روز فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے سے فوج کے چار جوانوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ فوج نے اس کی تصدیق کی ہے۔
انڈونیشیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار کی موت
فوج نے ایک عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک بے قابو ہوگیا اور زمیں پر گرتے ہی اس سے دھواں اٹھنے لگا اور زور دار دھماکہ ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ تربیتی پرواز سے قبل اس کی جانچ کی گئی تھی، جس میں ہیلی کاپٹر پرواز کے لئے صحیح پایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جائے گی۔