انڈونیشیا کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے تیل کی غیر قانونی منتقلی کے شبہ میں ایران اور پاناما تیل ٹینکروں کو ضبط کیا ہے۔
انڈونیشیا میں ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط انڈونیشیا کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان ویسنو پرامادتا نے کہا ہے کہ ایران کے پرچم بردار ایم ٹی ہارس اور پاناما کے پرچم بردار ایم ٹی فریا ٹینکر کو مغربی صوبہ کالیمنتان کے پانیوں میں پکڑا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط ان کا کہنا ہے کہ ان ٹینکروں نے مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ ان پر ان کے ملکوں کے قومی پرچم لہرا نہیں رہے تھے، انھوں نے اپنے شناختی نظاموں کو بند کر رکھا تھا۔ یہ غیر قانونی طور پر ایک دوسرے سے باندھے گئے تھے اور ان جہازوں میں ایک سے دوسرے سے غیر قانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا تھا۔
انڈونیشیا میں ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط یہ بھی پڑھیں: فرانس ایرانی جوہری معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام ان دونوں ٹینکروں کو صوبہ ریایو آئلینڈز میں واقع باتم جزیرے میں منتقل کر رہے تھے اور وہاں ان سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔
انڈونیشیا میں ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی انڈونیشی حکام کے حوالے سے اس تیل ٹینکر کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں ایران کی تیل کی فروخت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب ایرانی حکام ٹینکروں کے ذریعے اس طرح غیر قانونی طریقے سے تیل بیرون ممالک منتقل کر رہے ہیں اور ان کے ٹینکر اکثر پکڑے جاتے ہیں۔