اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا: 53 سوار کے ساتھ سب مرین لاپتہ

بحریہ کے مطابق سب مرین سطح سمندر سے 700 میٹر کی گہرائی میں ڈوب گئی ہے۔

Indonesia
Indonesia

By

Published : Apr 21, 2021, 10:32 PM IST

انڈونیشیا کی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ جزیرے بالی کے قریب ایک سب مرین لاپتہ ہو گئی ہے، اس میں 53 افراد سوار تھے۔ انڈونیشیائی بحریہ تلاشی کاروائی کر رہی ہے۔

آرمی چیف ہادی جہنجتو نے بتایا کہ کے آر آئی نانگلا 402 بدھ کے روز ایک تربیتی آپریشن میں حصہ لے رہی تھیں جب وہ لاپتہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ سب مرین بالی کے تقریباً 95 کلو میٹر کے فاصلے پر پانی میں لاپتہ ہو گئی ہے۔

جہنجتو نے بتایا کہ بحریہ نے علاقے میں جنگی جہاز تلاشی کے لئے لگائے ہیں اور انہوں نے سنگاپور اور آسٹریلیا سے مدد لی ہے، جن کے پاس سب مرین سپورٹ گاڑیاں ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کا خیال ہے کہ سب مرین سطح سمندر سے 700 میٹر کی گہرائی میں ڈوب گئی ہے۔

اس کے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے کہ سب مرین غائب کیوں ہوئی۔

جرمنی میں بنی سب مرین کا استعمال 1980 کی دہائی سے کیا جا رہا ہے اور وہ جمعرات کو میزائل لانچ کرنے کی مشق کی تیاری کر رہی تھی۔

آرمی چیف اور دیگر اعلی فوجی افسران اس مشق میں شامل ہونے جارہے تھے۔

انڈونیشیا کے بحری بیڑے کے پاس اس وقت پانچ سب مرین ہے اور 2024 تک یہ تعداد آٹھ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details