اردو

urdu

ETV Bharat / international

India on China Renaming Places in Arunachal: چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے مقامات کا چینی نام رکھنا بے معنی - china claims over Arunachal Pradesh

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ چین کی جانب سے نئے نام رکھنے سے China's Renaming of 15 Places in Arunachal Pradesh یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوجاتی کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ حصہ رہا ہے اور رہے گا۔ ۔

چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے مقامات کا چینی نام رکھنا بے معنی
چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے مقامات کا چینی نام رکھنا بے معنی

By

Published : Dec 31, 2021, 12:15 PM IST

بھارت نے چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے کچھ مقامات کا نام اپنی زبان میں کئے جانے کو بے معنی قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ایسے نام رکھنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوجائے گی کہ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے China issues ‘official’ names for 15 places in Arunachal Pradesh۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ ہم نے ایسی رپورٹس دیکھی ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب چین نے اروناچل پردیش کے مقامات کا نام اپنی زبان میں رکھا ہے۔ اپریل 2017 میں بھی چین ایسا کرچکا ہے India’s Ministry of External Affairs on China Renaming Places in Arunachal۔

باگچی نے کہاکہ مقامات کے نئے نام رکھنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوجاتی کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ حصہ رہا ہے اور رہے گا۔

واضح رہے کہ چین نے اروناچل پردیش میں 15 مقامات کے نام بدل دیے۔ چین کی شہری امور کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ اس نے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں 15 مقامات کے لیے "معیاری" نام جاری کیے ہیں، جنہیں اب سے سرکاری چینی نقشوں پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ بیجنگ کے اپنے علاقائی دعوؤں کو بڑھانے کے لیے کیے گئے وسیع تر حالیہ اقدامات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Lockdown in China: چین کے ایک اور شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

ترجمان ارندم باغچی نے کہا 'یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے ریاست اروناچل پردیش میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کی کوشش کی ہو۔ چین نے اپریل 2017 میں بھی ایسے ناموں کو تفویض کرنے کی کوشش کی تھی۔ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ حصہ ہمیشہ رہا ہے، اور ہمیشہ رہے گا۔ اروناچل پردیش میں جگہوں کا نیا نام تفویض کرنا اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details