ہندوستان کے دورے پر آنے والے مسٹر مالپاس نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کرنے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ 'ہندوستان نے بسرعت اصلاحات کی ہیں جس کے سبب آسان کاروبار والے ممالک کی فہرست میں اس کی رینکنگ میں قابل ذکر ہے اصلاح ہوئی ہے اور یہ ابھی 63 ویں مقام پر ہے۔'
'بھارتی معیشت عالمی وجوہات سے متاثر ہورہی ہے' - india's economy is affected
عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے ہفتے کے روز یہاں کہا کہ 'عالمی وجوہات سے ہندوستانی معیشت متاثر ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے متعینہ ہدف پانچ لاکھ ڈالر کی معیشت بہت ہی طاقتور نقطہ نظر ہے۔'
انہوں نے کہا کہ کچھ شعبے ہیں جن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ ان میں اصلاحات سے ہندوستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے ضلعی سطح پر تجارتی عدالتیں بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار سے متعلق مسائل کو نمٹانے میں تیزی آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت نے غیر منقولہ جائداد نگرانی کے معاملے میں اچھی ترقی کی ہے اور دیوالیہ پن کے عمل سے بینکنگ ڈھانچے میں زیادہ اصلاح ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بانڈ بازار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔