بھارت نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ساتھ آئندہ دو برسوں کے لیے غیر مستقل ممبرشپ کا آغاز کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسٹیک آوٹ میں آج بھارت کا پرچم لہرایا جائے گا۔
آج ایک خاص تقریب میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پانچ نئے غیر مستقل ممبرس کے قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس تیرمورتی ترنگا لہرائیں گے اور تقریب کے دوران بھارت کی طرف سے رائے کا بھی اظہار کریں گے۔
یو این ایس سی میں بھارت سمیت جو پانچ نئے غیر مستقل ممبر بنے ہیں، ان میں ناروے، کینیا، آئرلینڈ اور میکسیکو شامل ہے۔ یو این ایس سی میں اس سے پہلے غیر مستقل ممبرس کی فہرست میں استونیا، نایجر، سینٹ ونسینٹ، گریندائینس، تنوشیہ اور وائتنام شامل ہیں۔