یوکے کی معروف یونیورسٹیز میں سے ایک برسٹل میں واقع يونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ (يو ڈبليو ای) کے انٹرنیشل ڈائریکٹر (ایشیا ) پروفیسر رے پريسٹ اور اس کے انٹرنیشنل آفس کی سربراہ محترمہ ایس ٹرنبل نے بتایا کہ 'بھارتی طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کے لئے ان اداروں نے بھی پہلی بار اس سال بھارت میں اپنا کل وقتی دفتر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکے کے 120 سے زائد تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ان کے ادارے میں کل ملا کر تقریباً 30 ہزار طلباء ہیں جن ہندوستانیوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں اب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔