اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت میں چینی مصنوعات کو نذر آتش کیا گیا

مئی کے اوائل سے ہی لداخ کے گلوان وادی میں ایل اے سی پر بھارت اور چین کی فوجیں تعینات ہیں اور دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ وہ فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 22, 2020, 7:47 PM IST

بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے سبب پیر کے روز نئی دہلی میں درجنوں مظاہرین نے چینی سامان جلا کر چینی پروڈکٹ کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو

ملک بھر کے لاکھوں تاجروں کی نمائندگی کرنے والے 'کنفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز' کے مظاہرین نے چینی سامان کے بائیکاٹ کا نعرہ لگایا اور چینی سامان خریدنے اور فروخت کرنے کے خلاف آواز بلند کی۔

رواں ماہ کی 15 تاریخ کو لداخ میں بھارت اور چین کے سرحدی تنازع میں بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد سے ہی بھارتی عوام میں چین کے خلاف غصے کا ماحول ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ فوجی جوانوں کی ہلاکت پر پورے ملک کو تکلیف ہوئی ہے اور لوگ غصے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت امن اور دوستی کا خواہاں ہے، لیکن خودمختاری کو برقرار رکھنا سب سے اہم ہے۔

خیال رہے کہ مئی کے اوائل سے ہی لداخ کے گلوان وادی میں ایل اے سی پر بھارت اور چین کی فوجیں تعینات ہیں اور دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ وہ فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کر رہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہے، لیکن کشیدگی کو جلد ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details