اردو

urdu

نیپال: کروڑوں روپے ہیک ہونے کے معاملے میں بھارتی تاجر گرفتار

ہیکرز نے نیپال کے سرکاری زرعی بینک سے 4.8 کروڑ روپے کی رقم ہیک کرلی۔ اس میں سے ساڑھے تین کروڑ روپے منتقل کرلئے۔ ہیک کی گئی باقی رقم منتقل نہیں کی جاسکی۔

By

Published : Oct 10, 2020, 1:42 PM IST

Published : Oct 10, 2020, 1:42 PM IST

hacking case
hacking case

نیپال کے سرکاری کرشی بینک سے کروڑوں روپے کی ہیکنگ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، الزام ہے کہ ہیکنگ کرنے والوں کا تعلق اتراکھنڈ کے چمپاوت سے ہے۔

نیپال پولیس کی کرائم برانچ نے اس معاملے میں مبینہ طور پر چمپاوت بنباسا سے ایک تاجر کو گرفتار کیا ہے اور اسے کھٹمنڈو لے گئی ہے۔

نیپال کے سوشل میڈیا کے مطابق یہ معاملہ گذشتہ سال ستمبر کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہیکرز نے نیپال کے سرکاری زرعی بینک سے 4.8 کروڑ روپے کی رقم ہیک کرلی۔ اس میں سے ساڑھے تین کروڑ روپے منتقل کرلئے۔ ہیک کی گئی باقی رقم منتقل نہیں کی جاسکی۔ کچھ عرصے کے بعد کھٹمنڈو میں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس معاملے کی تحقیقات نیپال کی کرائم برانچ کے حوالے کردی گئی۔ اس معاملے میں تفتیشی ایجنسی نے نیپال مہیندر نگر کے ایک تاجر یشراج بھٹ کو گرفتار کیا تھا۔ بھٹ نے نیپال پولیس کو چمپاوت کے بنباسا سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر سشیل گارگ کا نام دیا۔

کہا جاتا ہے کہ اس معاملے میں ملزم سشیل گرگ جوتوں اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے اور اس سلسلے میں وہ منگل کو نیپال کے ضلع کنچن پور کے گڈہ گیا تھا۔ ادھر نیپال پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ نیپال پولیس بھارتی تاجر کو مزید تفتیش کے لئے کھٹمنڈو لے گئی ہے۔

الزام ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کمیشن کے لین دین میں ٹرانزیکشن میں بھارتی بزنس مین کا اکاؤنٹ منتقل کیا گیا اور بعد میں 45 لاکھ روپے کی رقم مہیندر نگر کے ایک تاجر یش راج کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی۔ یہاں سے یہ فراڈ سامنے آیا تھا۔ اسی بنیاد پر نیپال پولیس نے یش راج کو گرفتار کیا۔

اس معاملے پر چمپاوت پولیس کے پاس کوئی سرکاری معلومات نہیں ہے۔ چمپاوت کے ایس پی لوکیشور سنگھ نے کہا کہ انہیں اس کیس کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات نہیں ہے۔ انٹلیجنس سے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بنباسا چمپا کے ایک تاجر کو نیپالی کسٹم چیک پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details