اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت کے راجا جون خلابازی کی دنیا میں دھوم مچانے کو تیار

ٹریننگ سے فراغت حاصل کرنے والے خلاباز امیدواروں کی تربیت میں اسپیس واکنگ، روبوٹکس، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سسٹم، ٹی 38 جیٹ کی مہارت اور روسی زبان میں تربیت اور جانچ بھی شامل ہے۔

بھارت کے راجا جون خلابازی کی دنیا میں دھوم مچانے کو تیار
بھارت کے راجا جون خلابازی کی دنیا میں دھوم مچانے کو تیار

By

Published : Jan 12, 2020, 9:29 PM IST

بھارتی اور امریکی فضائیہ کے کرنل راجا جون ورپٹور چاری ناسا کے 11 ان نئے طلباء میں شامل ہیں، جنھوں نے اپنی دو سالہ خلابازی کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی، اور وہ اب مستقبل میں خلائی ایجنسی کے مشن کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔

نئے فارغ ہونے والے خلاباز امیدواروں کی تربیت میں اسپیس واکنگ، روبوٹکس، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سسٹم، ٹی 38 جیٹ کی مہارت، اور روسی زبان میں تربیت اور جانچ شامل ہے۔

ان تربیت یافتہ خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، چاند، اور مریخ کے مشن کے لیے مقرر کیا جاسکتا ہے۔

ناسا کے آرٹیمیس پروگرام کے اعلان کے بعد سنہ 2017 میں 18 ہزار درخواست دہندگان میں سے چند ہی خلا بازوں کو منتخب کیا گیا تھا۔

اکتالیس سالہ چاری کو ناسا نے سنہ 2017 کے خلاباز امیدواروں کے کلاس میں شامل ہونے کے لیے منتخب کیا تھا۔ فی الحال ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد وہ مشن کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز ایک تقریب میں سبھی نئے خلابازوں کو ایک چاندی کا پن دیا گیا، یہ روایت عطارد کے ان خلا بازوں سے منسوب ہے، جنہیں سنہ 1959 میں مرکری مشن کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details